ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

تہران، 27 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کردیا کہ ایرانی مجلس کے ایک نمائندے کی جانب سے ایک پڑوسی ملک میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دعوی بے بنیاد اور من گھرٹ ہے.

اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات سمیت اس وزارت کے تمام فیصلے، سپریم لیڈر کی جانب سے بیان کردہ احکامات اور پالیسیوں کے مطابق ہے اور وہ یقینی طور پر ایرانی قائد کے احکامات کی پیروی کر کے ان کی اجازت کے بغیر کسی قدم نہیں اٹھائے گی.

قابل ذکر ہے کہ جواد کریمی قدوسی ایرانی پارلیمنٹ میں حکومت کے ایک ںقاد سیاست دان ہے جس سے پہلےانہوں نے کئی بار حکومت پر ایسے دعوے کیا ہے لیکن سب دعوے مسترد کر دیے گئے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@