عراقی پارلیمنٹ کیساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے پر آمادہ ہیں: ایرانی اسپیکر

تہران، 26 اکتوبر، ارنا - ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے نئے عراقی وزیراعظم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے آمادہ ہے.

'علی لاریجانی' نے عراق کے نو منتخب وزیراعظم 'عادل عبدالمہدی' کے نام ایک پیغام میں انھیں اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دے دی.
انہوں نے مزید کہا ک ہمیں یقین ہے کہ نئی عراقی قیادت کے دور میں ایران اور عراق کے قریبی تعلقات بالخصوص سیاسی، معاشی، ثقافتی بالخصوص پارلیمانی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا.
علی لاریجانی نے نئے عراقی کابینہ کے ممبران کو یہ یقین دلایا ہے کہ ایران کی اسلامی مجلس شوریٰ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لئے کردار ادا کرنے پر تیار ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@