ایرانی صدر کی آسٹریا کو قومی دن پر مبارکباد

تہران، 26 اکتوبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے ایک پیغام میں اپنے آسٹرین ہم منصب 'الیگزینڈر فان ڈیئر بیلن' کو آسٹریا کے قومی دن پر مبارک باد پیش کی.

ڈاکٹر روحانی نے اپنے پیغام میں آسٹریی قوم اور حکومت کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممالک بالخصوص اپنے با اعتماد یورپی شراکت دار آسٹریا کے ساتھ تعمیری اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے.
ایرانی صدر نے گزشتہ مہینوں میں آسٹریا کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں کے ذریعے مشترکہ مفادات کے حصول، خطی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے تعاون کو بڑھائیں.
انہوں نے آسٹرین حکومت اور قوم کے لئے صحت اور ترقی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@