26 اکتوبر، 2018 11:35 AM
News Code: 3653492
0 Persons
یمن کا پاکستان کی ثالثی پیشکش کا خیرمقدم

تہران، 26 اکتوبر، ارنا - یمن میں قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ 'ہشام شرف عبداللہ' نے پاکستان کی جانب سے یمن میں جاری جنگ خاتمے کے لئے ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے.

المیادین نیوز چینل کے مطابق، یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کے مصالحتی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں تمام فریقین مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں جس کا اصل مقصد ملک میں جاری بحران اور جنگ کا خاتمہ ہے.
ہشام عبداللہ نے کہا کہ سعودی عرب کی مسلسل جارحیت سے یمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے بالخصوص یمن پر مسلط کی جانی والی جنگ سے عوام مزید غریب اور شدید غذائی قلت کا شکار ہیں.
انہوں نے یمن میں جنگ کے خاتمے اور عالم اسلام میں اتحاد کو مضبوط کرنے کے مقصد سے پاکستان کی ثالثی کا خیرمقدم کیا.
یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان 'عمران خان' نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے سے واپسی کے بعد قوم سے خطاب کیا اور کہا تھا کہ پاکستان، مسلم ممالک کو قریب لانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے نئی کوششیں کی جائیں گی.
انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اس مقصد کے لئے موثر کوششیں کرے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@