میڈیا میں جھوٹی اطلاعات دینے والے جدید دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہیں: ارنا چیف

باکو، 26 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں جھوٹی خبر اور اطلاعات دینے والے جدید دنیا کے لئے بڑا خطرہ ہیں.

یہ بات 'سید ضیاء ہاشمی' نے جمعہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں انسانی ہمدردی سے متعلق چھٹی بین الاقوامی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس عالمی کانفرس میں مختلف ممالک کی نیوز ایجنسیوں کے سربراہ کے علاوہ 97 ممالک اور 24 بین الاقوامی اداروں کے شخصیات اور اعلی حکام شریک ہیں.
ارنا چیف نے اس موقع پر کہا کہ غلط اطلاعات کے ذریعے دھوکہ دینے کی پالیسی عصر حاضر کے لئے بڑا خطرہ ہے جبکہ اس حوالے سے نیوز ویب سائیٹس بالخصوص سوشل میڈیا ان خطرناک اقدامات کا شکار ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں جھوٹ پھیلانے والے خطرناک ہوتے ہیں، غلط اطلاعات کے ذریعے دھوکہ دینا کوئی نئی بات نہیں صرف اس کے طریقہ کار بدلتا رہتا ہے.
سید ضیاء ہاشمی نے کہا کہ آج جھوٹ پھیلانے والے اپنے پسندیدہ میڈیا اور اخبارات کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ہمارے دور میں آنلائن ذرائع اس مقصد کے لئے زیادہ استعمال ہوتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین ریسرچ کے مطابق تمام موضوعات یا امور سے متعلق جھوٹی اطلاعات اور خبروں کے پھیلاؤ میں سوشل میڈیا اور نیٹ ورک سب سے آگے ہیں یعنی ان کے ذریعے سے درست اطلاعات سے زیادہ غلط اور جھوٹی سیاسی اطلاعات کے پھیلاو زیادہ تیز ہے.
ارنا نیوز ایجنسی منیجنگ ڈائیکٹر نے بتایا کہ محققین کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں عوام حقائق کو سننا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس سے زیادہ جذباتی نہیں ہوتے، لیکن غلط خبروں کی اشاعت ہمیشہ ایک نئی شکل بن کر سامنے آتی جس کی وجہ سے لوگوں میں پریشانی، حیرت اور نفرت پیدا ہوتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ور میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر جھوٹی خبروں کے منفی اثرات کے خاتمے کے لئے بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے.
ارنا چیف نے کہا کہ میڈیا اور نیوز ایجنسیوں کو چاہئے کہ معاشرے میں اہم موضوعات کو اُجاگر کریں اور افواہوں سے پیدا ہونے والے منفی فضا کو ختم کریں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@