ظریف کا نئے عراقی وزیرخارجہ سے رابطہ، چہلم کے زائرین پر گفتگو

تہران، 26 اکتوبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران چہلم امام حسین (ع) کے لئے عراق جانے والے زائرین کو مشترکہ سرحدوں پر مزید سہولتیں دینے پر زور دیا ہے.

'محمد جواد ظریف' نے عراق کے نئے وزیر خارجہ 'محمد علی الحکیم' کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی.
انہوں نے چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ میں شرکت کے لئے عراق جانے والے زائرین کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے دوطرفہ تعاون کی توسیع پر زور دیا.
ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون میں دونوں عوام کا فائدہ ہے.
انہوں نے چہلم امام حسین (ع) کے زائرین کی پذیرائی اور عراقی قوم کی مہمان نوازی پر عراقی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا.
نئے عراقی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چہلم کے زائرین عراقی قوم اور حکومت کے مہمان ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ زائرین کے لئے تمام ضروری سہولتوں کو فراہم کردیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@