ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے پر غور کررے ہیں: روس

ماسکو، 26 اکتوبر، ارنا - روس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو جاری رکھتے ہوئے ایران مخالف پابندیوں کے اثرات میں کمی لانے کے لئے موثر طریقوں پر غور کررہا ہے.

دفتر خارجہ کی ترجمان 'ماریا زاخارووا' کے مطابق، ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لئے ایران اور روس مل کر تعاون کریں گے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا.
انہوں ںے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ توانائی شعبے میں مشترکہ تعاون ایران اور روس کے درمیان ایک روائتی تعاون ہے جسے ہمیشہ معاشی تعاون میں مرکزی کردار حاصل ہے.
خاتون ترجمان نے کہا کہ اس وقت روس ایران کے جنوبی علاقے سیریک میں تھرمل پاور پلانٹ پر کام کررہا ہے اور اس کے علاوہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے فیزوں کی تعمیر پر بھی ایران اور روس کا تعاون جاری ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@