مغوی اہلکاروں کی بازیابی پر ایران کیساتھ رابطے میں ہیں: پاکستان

اسلام آباد، 25 اکتوبر، ارنا - پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغوی ایرانی بارڈر گارڈز کی بازیابی سے متعلق ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے.

یہ بات ڈاکٹر ''محمد فیصل'' نے جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تعاون اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے.
ترجمان نے کہا کہ پاک ایران سرحدی علاقے میں لوکل کمانڈرز ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اس کے علاوہ دونوں ممالک کے اعلی عسکری حکام بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں.
15 اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@