جھوٹی خبروں کی روک تھام، ارنا اور آذرتاج کا مشترکہ مقصد بن سکتا ہے: ہاشمی

باکو، 25 اکتوبر، ارنا - ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے دورہ آذربائیجان کے موقع پر آذرتاج نیوز ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ جھوٹی خبروں کا مقابلہ کرنا دونوں قومی اداروں کا مشترکہ مقصد میں بدل سکتا ہے.

یہ بات ''سید ضیاء ہاشمی'' نے گزشتہ روز آذری دارالحکومت باکو میں اپنے ہم منصب ''اصلان اصلان اوف'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام میڈیا اور ذرائع ابلاغ اور اخباات سے سچ اور حقیقت پر مبنی خبروں کی توقع رکھتے ہیں لہذا ارنا اور آذرتاج نیوز ایجنسیز جھوٹی خبروں کی روک تھام کو اپنے مشترکہ تعاون کا مرکز قرار دی سکتی ہیں.
ہاشمی نے مزید کہا کہ جھوٹی خبر آج دنیا کے لئے مشکل اور چیلنج بن گئی ہے، جبکہ آج ہر دور سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں شائع ہورہی ہیں.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون کی مدد سے آذرتاج نیوز ایجنسی میں ایران سے متعلق حقائق اور ایرانی عوام کے امن کی خواہش کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ایران کے خلاف غیرمنصفانہ اور غیرتعمیری پالیسیوں کو بھی بے نقاب کریں گے.
سید ضیاء ہاشمی نے آزادی صحافت کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بار پر زور دیا کہ قومی سطح پر میڈیا کے فروغ پر اقدامات کرنا ہوں گے.
اس ملاقات کے دوران آذرتاج نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں.
اصلان اوف کا کہنا تھا کہ مغربی سیاستدان اور رہنما لاکھ آتے اور چلے جاتے ہیں لیکن یقینا ہمسایے اور ان کے آپس کے برادرانہ تعلقات لازوال رہتے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@