ارنا، آذری میڈیا کیساتھ اپنے تجربات کے تبادلے پر آمادہ ہے: سربراہ ارنا نیوز ایجنسی

باکو، 25 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارے (IRNA) کے منیجنگ ڈائیکٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ارنا، صحافیوں کی تربیت کے شعبے میں آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے پر آمادہ ہے.

یہ بات 'سید ضیاء ہاشمی' نے جمعرات کے روز آذری دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کی پریس کونسل کے صدر 'افلاطون آماشف' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ارنا چیف انسانی ہمدری سے متعلق چھٹی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے بدھ کے روز باکو پہنچ گئے. سید ضیاء ہاشمی اس عالمی سمٹ میں اہم خطاب بھی کریں گے.
آذری پریس کونسل کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے ارنا چیف نے کہا کہ دنیا میں ممالک کو مزید قریب لانے کے حوالے سے میڈیا اور صحافت شعبے کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے.
انہوں نے اس آمادگی کا اظہار کیا کہ ایران میں قایم ارنا سے منسلک میڈیا کالج کی قابلیت کے ذریعے سے آذربائیجان میں تربیتی ورکشاپ اور باہمی تعاون کے سلسلہ کا آغاز کیا جائے.
ہاشمی نے روزنامہ ایران اور آذربائیجان جمہوریہ روزنامہ کے درمیان مشترکہ خصوصی جریدے کی اشاعت کا بھی خیرمقدم کیا.
اس ملاقات میں آذری عہدیدار نے بحیرہ کیسپئین کے ممالک کی جانب سے مشترکہ میڈیا کانفرنس بلانے کی تجویز دی.
افلاطون آماشف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آذری میڈیا اور ذرائع ابلاغ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@