ایران کی چین میں سمندری سلک روڈ نمائش میں شرکت

بیجنگ، 25 اکتوبر، ارنا - چین میں 21ویں صدی کی سمندری سلک روڈ نمائش کے سب سے بڑے ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 57 ممالک شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، اس عظیم نمائش کا آغاز چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے صنعتی شہر دن گوان میں ہوا ہے جس میں ایران سمیت شاہراہ ریشم منصوبے سے منسلک 57 ممالک اور 1700 چینی کمپنیاں شریک ہیں.
اس ایکسپو میں شریک مختلف ممالک کی کمپنیوں نے اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے.
ایران اور چین کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مشترکہ تعاون سے اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 20 اسٹالز لگائے گئے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں میں گوانگ ڈونگ کے مغربی شہر یون فو میں پتھر کی بین الاقوامی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایران، ترکی اور اٹلی کی 14 مشہور کمپنیوں نے حصہ لیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@