چہلم مارچ کی عظمت کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنا ہوگا: ایرانی وزیر ثقافت

ایلام، 25 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے اس بات پر زور دیا کہ چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ عظیم پیدل مارچ میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت اور اس عظیم مناسبت کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنا چاہئے.

یہ بات 'سید عباس صالحی' نے جمعرات کے روز عراق سے ملحقہ ملک کے جنوبی سرحدی صوبے ایلام پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ ایرانی شہریوں نے سالانہ چہلم پیدل مارچ کے لئے عراق جانے کے لئے آنلائن ویب سائیٹ میں رجسٹریشن کی جس سے ہر سال ایرانی قوم کی چہلم امام حسین (ع) کی عظیم مناسبت میں شرکت کے لئے بڑھتی ہوئی خواہش کی عکاسی ہوتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ چہلم امام حسین (ع) کے عظیم پیدل مارچ میں شرکت کے لئے ہر سال لوگوں کے عزم میں اضافہ ہورہا ہے جس سے دنیا میں شیعوں کی بڑھتی طاقت نظر آتی ہے.
سید عباس صالحی نے بتایا کہ چہلم مارچ میں شرکت کے لئے ایرانی زائرین کی بڑی تعداد کی عراق سے ملحقہ مختلف ایرانی سرحدی گیٹس پر آمد کا سلسلہ جاری ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@