پاکستان، یمن میں جنگ کے خاتمے پر ثالثی کرے گا: عمران خان

اسلام آباد، 24 اکتوبر، ارنا - پاکستان کے وزیراعظم 'عمران خان' نے کہا ہے کہ پاکستان، مسلم ممالک کو قریب لانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے نئی کوششیں کی جائیں گی.

'عمران خان' نے بدھ کی شام پاکستانی قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان، یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے اس بحران میں شامل فریقین کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان اس مقصد کے لئے موثر کوششیں کرے گا.
عمران خان نے کہا کہ اس وقت خطہ کشیدگی اور تناؤ کا شکار ہے مگر پاکستان ثالثی کردار ادا کرے گا جس کا مقصد اسلامی ممالک کو مزید ایک دوسرے کے قریب لانا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@