ایران کی افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

تہران، 24 اکتوبر، ارنا اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر افغان قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے.

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کا کامیاب ملک میں جمہوریت کے قیام اور پائیدار امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت قدم ہے.
قاسمی نے افغانستان کی پارلیمنٹ کے تیسرے عام انتخابات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ بھی آئندہ حالات کو دیکھنے بالخصوص افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کو بڑھانے کے راستے پر گامزن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق، افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کا تیسرا دور، تین سال کی تاخیر کے بعد گزشتہ دنوں منعقد ہوئے۔ اس سے پہلے ان کی تاریخ 15 اکتوبر 2016ء تھی جو بعد میں 7 جولائی 2018ء کی گئی اور بالآخر 20 اکتوبر 2018ء کی تاریخ مقرر کی گئی۔

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@