ایران مخالف امریکی پالیسی کو شکست ہوئی ہے: اعلی ایرانی سفارتکار

ماسکو،24 اکتوبر، ارنا- ایران کے سنیئر مذاکرات کار برائے شامی امور نے کہا ہے کہ بعض ممالک بشمول امریکہ نے شام سے متعلق ایرانی کردار پر غیرتعمیری مؤقف اپنایا ہوا ہے جبکہ ایسی امریکہ پالیسی کو شکست ملی ہے۔

یہ بات ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر معاون خصوصی برائے سیاسی امور 'حسین جابری انصاری' نے روسی وزیر خارجہ 'سرگئی لاوروف' کے ساتھ ایران،روس اور ترکی کے سینئر سفارتکاروں کے سہ فریقی اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ترکی میں شامی امن مذاکرات کے اجلاس میں ایران کی عدم موجودگی کے حوالے سے بعض میڈیا کے افواہیں کے رد عمل میں کہا کہ شامی امن مذاکرات سے متعلق ایران کے کردار پر امریکہ سمیت بعض ممالک کی غیر منطقی اور ناقابل یقین موقف کو شکست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران گزشتہ سالوں کے دوران اپنی بھر پور صلاحیتوں اور پختہ عزم کے ساتھ شام کی حکومت کی حمایت کی ہے اور گزشتہ دو سالوں کے دوران بھی آستانہ مذاکرات اور بین الاقوامی تعلقات کے فریم ورک کے اندر شام میں قیام امن برقرار رکھنے کے اقدامات پرعملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@