ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پاکستانی بندرگاہ گوادر میں ہوگا

اسلام آباد، 24 اکتوبر، ارنا - ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی امور کا اگلا اجلاس پاکستان کی میزبانی میں ہوگا جس کا ساحلی علاقے 'گوادر' میں انعقاد کیا جائے گا.

یہ بات پاکستان کے چیئرمین سینیٹ 'محمد صادق سنجرانی' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس کے علاوہ سنجرانی نے رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں گوادر میں منعقد ہونے والے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کی سیاسی امور کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گوادر کا دورہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ اے پی اے کا تین روزہ اجلاس 29 سے 31 اکتوبر کو پاکستانی سینیٹ کی میزبانی میں گوادر بندرگاہ کے علاقے میں ہوگا.
پاکستان کے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس موقع پر اے پی اے کے رکن ممالک سیاسی، تجارتی اور معاشی میدان میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کریں اور اس کے علاوہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ 29 ایشیائی ممالک کے نمائندے بشمول اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الپارلیمانی یونین کے سیکریٹری جنرل بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے.
صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر پاکستان کا آیندہ معاشی مرکز ہے، یہاں پر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم مندوبین کو گوادر میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع سے آگاہ کریں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@