ایران، بھارت اور افغانستان کے چابہار ٹرانزٹ تعاون کے معاہدے پر دستخط

تہران، 24 اکتوبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور افغانستان نے چابہار بندرگاہ میں ٹرانزٹ تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے.

ایران کی پورٹس اور سمندر امور اتھارٹی کے سربراہ "محمد راستاد"، نائب بھارتی وزیر خارجہ "تیرو مورتی" اور نائب افغان وزیر نقل و حمل "امام الدین محمد وریماج" نے منگل کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں اس باہمی معاہدے پر دستخط کردئے.
اس معاہدے کا مقصد کثیرالجہتی نقل و حمل کی ترقی، علاقے میں ٹرانزٹ کی سہولیات، قواعد و ضوابط کو بہتر بنانا اور خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ یونین قائم کرنا ہے.
تینوں ممالک نے اس معاہدے میں علاقے میں کاروبار اور ٹرانزٹ کی سہولیات کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت اور افغانستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.
اس معاہدے کے تحت ایران، بھارت اور افغانستان علاقے میں اقتصادی ترقی کے لئے شمالی جنوبی کوریڈور کی ٹرانزٹی صلاحیتوں سے استعمال کی حمایت کریں گے.
فریقین نے تینوں ممالک کے نمائندوں کی جانب سے مشترکہ نشستوں پر اتفاق کیا جو اسلامی جمہوریہ ایران اگلے دومہینوں میں پہلی نشست کی میزبانی کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی، بھارتی اور افغان صدور نے گزشتہ دو سال میں چابہار ٹرانزیٹی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے ذریعہ ایشیا کے جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے ممالک، روس، قفقاز، بحیرہ عمان اور اینڈین اوشن کے تمام ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات فراہم ہوگی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@