ایران کو ایشین کشتی رانی مقابلوں میں طلائی سمیت 3 تمغے حاصل

تہران، 24 اکتوبر، ارنا - ازبکستان میں منعقدہ انڈر 23 یوتھ ایشین کشتی رانی کے مقابلوں میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے 2 سونے اور ایک چاندی کے تمغے حاصل کرلئے.

ایرانی کشتی رانی ٹیم میں شامل خواتین نے بدھ کے روز ازبکستان میں پہلی بار ہونے والے ایشین کشتی رانی مقابلوں کے چوتھے دن میں 3 تمغے اپنے نام کرلئے.
آرزو حکیمی، الناز شفیعیان اور آتنا رئوفی نے 500 میٹر کی کلاس میں 2 طلائی اور ایک چاندی کے تمغے جیت لئے.
یاد رہے کہ ایشین کشتی رانی چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد 20 اکتوبر کو ہوا جو تین دن تک جاری رہا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@