ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں: عمران خان

اسلام آباد، 24 اکتوبر، ارنا - وزیراعظم پاکستان نے عالم اسلام میں وحدت اور یکجہتی کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لئے آمادہ ہے.

پاکستانی اردو اخبار 'جناح' کے مطابق، وزیراعظم 'عمران خان' نے دورہ سعود عرب کے موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے 'مڈل ایسٹ آئی' کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور ریاض آپس کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں.
انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ ایران پر سے پابندیاں اٹھالے.
عمران خان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی وحدت وقت کا تقاضا ہے لہذا اس مقصد کے لئے ہمیں کشیدگی اور افراتفری سے گریز کرنا ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@