ایران کیجانب سے چہلم پیدل مارچ کیلئے تمام سہولوتوں کی فراہمی

اہواز، 24 اکتوبر، ارنا - حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے امام حسین (ع) کے چہلم کے سالانہ پیدل مارچ میں شریک ہونے والے زائرین کے لئے تمام ضروری سہولتوں کو فراہم کردیا ہے.

یہ بات ایرانی وزیر داخلہ 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے بدھ کے روز عراق سے ملحقہ ملک کے جنوبی سرحد علاقے شلمچہ اور چزابہ کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ چہلم پیدل مارچ میں شریک زائرین سے متعلق کوئی تشویش نہیں بلکہ اس سالانہ اجتماع کے لئے تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے.
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عوام اور حکومت کے باہمی تعاون سے چہلم پیدل مارچ کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@