امریکی پابندیوں سے نمٹنے کیلئے مختلف طریقے موجود ہیں: ایرانی وزیر تیل

تہران، 24 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں سے نمٹنے کے لئے محتلف طریقے موجود ہیں.

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران تیل کی آمدنی پیش بینی شدہ بجٹ کی رقم سے 25 فیصد زیادہ ہے.
زنگنہ نے کہا کہ ہم مختلف طریقوں کے ساتھ ایران مخالف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@