دشمن نے ایران پر میڈیا کے ذریعے جنگ مسلط کر رکھی ہے: خاتون ایرانی سفارتکار

نیو یارک، 24 اکتوبر، ارنا - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون نمائندے نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ایران کے خلاف میڈیا کے ذریعے یلغار کر رکھی ہے.

یہ بات 'خانم ارشادی' نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے متعلق تیسری کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ان نام نہاد ذرائع ابلاغ اور میڈیا ہاؤسز پر کڑی تنقید کی جن کی ضروریات برطانوی حکومت فراہم کرتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران کے دشمن سوچی سمجھی سازش کے تحت اور بعض نام نہاد میڈیا کے اداروں کی مالی معاونت کرتے ہوئے وطن عزیز کے خلاف میڈیا کی جنگ مسلط کر رکھی ہے.
خاتون ایرانی سفارتکار نے آزادی رائے سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کی حالیہ رپورٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ کے رپورٹر نے بی بی سی جیسے جانبدار ادارے کا ذکر تک گوارا نہیں سمجھا جو عالمی سطح پر نفرت، جھوٹ اور تناو کو ہوا دے رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ حالات جس طرح ہوں مگر اسلامی جمہوریہ ایران اس عہد پر قائم ہے کہ میڈیا اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ایران پر الزام لگایا تھا کہ ایران نے بی بی سی چینل کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@