ہماری توقع ہے پاکستان مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے مثبت اقدام اٹھائے گا: ترجمان

تہران، 24 اکتوبر، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق متعدد سیاسی اور سفارتی اقدامات اٹھائے جانے کے بعد پاکستان بھی اس حوالے سے موثر اور مثبت کاروائی کرے گا.

'بہرام قاسمی' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق حکومت ایران کی جانب سے اٹھائے جانے والے سیاسی اور سفارتی اقدامات پر روشنی ڈالی.
انہوں نے مزید کہا کہ پاک ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں محافظوں کے افسوسناک اغوا کے بعد اس کے ردعمل میں تہران اور اسلام آباد میں فوری اقدامات اٹھائے گئے.
ترجمان کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کیا، تہران میں پاکستانی سفیر کو دفترخارجہ بلایا گیا جبکہ پاکستان میں ہمارے سفیر نے بھی متعدد ملاقاتیں کیں.
قاسمی نے مزید کہا کہ اس دوران پاکستانی حکام تک اسلامی جمہوریہ ایران کی تشویش اور سرحد پر دہشتگرد کے اس واقعے پر تحفظات کو پہنچایا گیا اور اس بات کا مطالبہ بھی کیا گیا کہ ایرانی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لئے پاکستان فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے.
بہرام قاسمی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پاکستانی حکومت کے دور میں پاک ایران سرحد پر پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے لہذا ہماری توقع ہے کہ اسلام آباد اس امتحان میں کامیاب ہوگا.
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایرانی حکام اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے کیونکہ ہماری یہی خواہش ہے کہ مغوی اہلکار جلد از جلد وطن عزیز اور اپنے اہل خانہ کے پاس واپس لوٹیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@