خاشقجی کے قتل پر دنیا کا ردعمل دیر آید درست آید: ظریف

تہران، 24 اکتوبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر عالمی برادری دیر سے حرکت میں آئی مگر اس کا ردعمل سخت تھا.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے جاپانی ٹی وی NHK کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سنجیدہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں.
ظریف نے کہا کہ امریکہ، ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودیوں کی پشت پناہی کررہا ہے.
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک میں امریکیوں کی بھاری سرمایہ کاری سے خطے میں افراتفری میں شدید اضافہ ہوا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@