ایرانی فٹ بال کلب 'پرسپولیس' نے ایشیائی چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

تہران 23 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے فٹ بال کلب ٹیم 'پرسپولیس' نے تہران میں منعقدہ ایشیائی چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں قطری حریف 'السد' کے خلاف 1-1 کے نتیجے کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

تہران کے آزادی اسٹڈیم میں ہونے والے 2018 ایشیائی چیمپیئنز لیگ میں پرسپولیس ٹیم اور قطری فٹ بال کلب ' السد' کے درمیان میچ میں ایک ایک گول سے برابر رہا.
یہ بات قابل ذکر ہےکہ 'پرسپولیس' نے قطر میں ہونے والے اپنے پچھلے میچ میں السد ٹیم کو 1 گول سے شکست دی تھی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@