ایران اور عمان کا باہمی تعلقات، خطی مسائل پر تبادلہ خیال

تہران، 23 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان نے دوطرفہ تعلقات اور خطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، نائب عمانی وزیر خارجہ 'محمد بن عوض الحسان ' نے دورہ تہران موقع پر ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف ' کے ساتھ ملاقات کی.
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
گزشتہ کچھ سالوں سے تہران اور مسقط کے درمیان دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے ایک دوسرے سے مشاوارت اور رابطہ میں بھی رہے ہیں جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں.
اس مہینے کے آغاز میں قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ 'حسین جابری انصاری ' نے عمانی وزیر خارجہ 'یوسف بن علوی ' کے ساتھ ملاقات کی.
اس سے قبل رواں سال جولائی کے مہینے میں ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے دورہ عمان کے موقع پر اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ روابط کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@