قومی ڈائلاگ؛ ترقیاتی عمل میں مرکزی مثال - سیدضیاء ہاشمی

تہران، 23اکتوبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) منیجنگ ڈائریکٹر نےکہا ہے کہ حکومت نے ایرانی اور اسلامی اصولوں کے مطابق ملکی ترقی کو مثالی بنانے کے لئے خصوصی دستاویز متعارف کیا ہے جس کی مدد سے ایران میں قومی مکالمے کے لئے سازگار ماحول فراہم ہوگا.

سید ضیا ہاشمی نے کہا کہ اس مثالی دستاویز میں ایران کے آئندہ 50 سالہ آوٹ لُک کو دیکھایا گیا ہے جس میں ملک کی روشن قابلیت کے ساتھ قومی امنگوں اور مطالبات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے.
ہاشمی نے کہا کہ اس دستاویز میں موجود نکات اور طریقہ کار کا نہ صرف آزادانہ طور پر جائزہ لیا جاسکتا ہے بلکہ اس پر عوامی تحفظات کی بھی گنجائش ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی پر مبنی اس دستاویز کے ذریعے معاشرے میں مختلف مسائل پر ایک دوسرے کے خیالات کا بہ آسانی تبادلہ کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب بات چیت وہ ہے کہ افراد کوئی رکاوٹ کے بغیر اپنے موافق اور مخالف نظریات اور خیالات کا ذکر اور تنقید کریں اور بے شک ہمارے ملک میں ایک ترقی یافتہ معاشرے کی حیثیت سے ملک کے اہم مسائل پر مختلف خیالات اور تجزیہ موجود ہیں.
ہاشمی نے کہا کہ ملک میں بہت سی فکری اور نظریاتی صلاحیتوں کے باوجود بہتر ہے کہ ہم قومی مکالمے کے لیے اس مثالی دستاویز پر توجہ مرکوزکریں.
انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیا کو قومی مکالمے کی ترقی کے لیے اپنےتعمیری کردار کو ادا کرنا چاہیے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@