مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے اقدامات جاری ہیں: سنیئر ایرانی کمانڈر

اسلام آباد، 23 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران بری فورس کے کمانڈر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ مغوی ایرانی بارڈر گارڈز کی بازیابی کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے.

یہ بات بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد ہمسایہ ملک کی عسکری قیادت کے ساتھ سرحدی سیکورٹی، انسداد دہشتگردی بالخصوص مغوی ایرانی اہلکاروں کی جلد بازیابی کے حوالے سے مذاکرات کرنا ہے.
جنرل پاکپور نے کہا کہ پاکستانی فوج کے ساتھ باہمی تعاون کی توسیع بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوگی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محافظوں کے اغوا کے بعد سپاہ پاسداران فورس نے مغویوں کی بحافظت بازیابی کے لئے ابتدائی اقدامات بروئے کار لائے جس میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف جارحانہ انداز میں ایکشن شامل ہے.
اسی سلسلے میں پاسداران انقلاب کی بری فورس کے کمانڈر کو پاکستان بھیجا گیا ہے جس کا مقصد مغویوں کے واقعے پر سنجیدہ مذاکرات کرنا ہے.
15 اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@