22 اکتوبر، 2018، 6:41 PM
News ID: 3653035
T T
0 Persons
ایران نے مغوی سرحدی اہلکاروں کی تعداد اور ان کے ناموں کی تصدیق کردی

تہران،22 اکتوبر، ارنا- بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل کی جانب سے مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کی تعداد اور ان کی تصاویر شائع ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے ان کی تصدیق کردی.

یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان 'رمضان شریف'نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے آج بروز پیر ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب اغوا ہونے والے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی تصاویر کو شائع کر دی۔
اس دہشتگرد گروپ نے اغوا ہونے والے افراد کے 12 ناموں کو شائع کردی جبکہ کہ اس واقعے کے فورا بعد شائع کی جانے والی خبروں کے مطابق، اغوا ہونے والے سرحدی محافظوں کی تعداد 14 بتائی گئی تھی ۔
ویسے ایران کی سپاہ پاسداران بری فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' نے بھی کہا تھا کہ اغوا ہونے والے ایرانی سکیورٹی گارڈزکی تعداد 11 تھی۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان رمضان شریف نے ایرانی مغوی سرحدی اہکاروں کی تعداد سے متعلق متناقض خبروں کے بارے میں کہا کہ سرحدی محافظون کی تعداد 12 ہے کیونکہ اس فوجی چوکی میں صرف 12 اہلکاروں کی گنجائش ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ مغوی اہلکاروں میں سے بعض کو دہشتگرد کے ہاتھوں سے بھاگ جانے کا امکان بھی ہے جسے ہم واقف نہیں ہے۔
رمضان شریف نے اس بات کا اضافہ کیا کہ جیش العدل گروپ نے گزشتہ برس کے دوران نفوذی عناصر کے ذریعے 50 دفعہ سرحدی چوکیوں پر حملہ کیا تھا اور عام طور پر وہ کامیاب نہیں تھے، لیکن وہ اس معاملے میں اپنے پروگرام کو لاگو کرنے میں کامیاب تھے.

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@