اعلی ایرانی کمانڈر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے

اسلام آباد، 22 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران بری فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق بات چیت کے لئے پاکستانی دارالحکومت 'اسلام آباد' کے دورے پر پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، نورخان ایئربیس پہنچنے پر پاکستانی آرمی کے سنیئر افسر اور پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر 'مہدی ہنردوست' نے بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' کا استقبال کیا.
جنرل 'محمد پاکپور' اپنے ایک روزہ دورے کے موقع پر ہمسایہ ملک پاکستان کے اعلی عسکری اور سیکورٹی حکام کے ساتھ 12 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا پر بات چیت کریں.
اس موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل پاکپور نے بتایا کہ پاکستان کے عسکری حکام کے ساتھ مغوی ایرانی اہلکاروں کے علاوہ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کو مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کی توسیع پر بھی گفتگو ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ مغوی ایرانی اہلکار خیریت سے ہیں اور ان کی بحافظت واپسی پر کوششیں جاری رہیں گی.
ان کے مطابق، پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی کڑی نگرانی اور سرحدی دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@