ایران اور اٹلی کا آرٹس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

تہران، 22 اکتوبر، ارنا - ایران میں تعینات اطالوی سفیر اور ایرانی وزارت ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کے سیکریٹری برائے آرٹس نے ایک ملاقات کے دوران آرٹس کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.

یہ فیصلہ اٹلی کے سفیر 'مائورو کونستوری' اور 'سید مجتبی حسینی' کے درمیان تہران میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا.
اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور اٹلی کے ثقافتی تعلقات کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ ہم اس شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے ایران اور اٹلی کے درمیان فن اور ثقافت کے شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی، تہران میں اپنا ثفافتی دفتر کھولنے کا خواہاں ہے اور کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فن کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی.
اطالوی سفیر نے مزید کہا کہ ایران میں اٹلی کے روائتی آرٹست اور فنکاروں کے وفود کے دوروں سے دوطرفہ ثقافتی تعلقات پر مثبت اثر پڑا ہے.
اس موقع میں ایرانی عہدیدار نے ایران اور اٹلی کے ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت ثقافت اٹلی کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے لئے تیار ہے.
سید مجتبی حسینی نے 2015 کو اٹلی اور ایران کے وزرائے ثقاقت کے درمیان دستخط ہونے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کی توسیع کے لیے اچھا موقع ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@