ایران کے خلیج فارس عالمی فہرست میں شامل

تہران، 22 اکوتبر، ارنا – ایرانی وزرات صنعت، کان کنی اور تجارت کے صنعتی پراپرٹی آفس کے مینیجر نے کہا ہے کہ ایرانی خلیج فارس عالمی تنظیم برائے حقوق دانش یا ورلڈ انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) کی فہرست میں شامل کیا گیا.

یہ بات "سید مہدی میر صالحی" نے پیر کے روز منقدہ پریس کانفرنس میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزرات صنعت، کان کنی اور تجارت کے صنعتی پراپرٹی آفس کی کوششوں کے ساتھ خلیج فارس " پرل" پریفکس کے ساتھ اس عالمی تنظیم میں ریکارڈ کیا گیا.
میر صالحی نے کہا کہ ایسی عالمی ریکارڈ اس بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے خلیج فارس کے نام اور جغرافیائی پوزیشن کی حمایت کی علامت ہے لہذا عالمی قوانین کے مطابق کوئی ملک اور تنظیم خلیج فارس کے نام کو بدل نہیں کرسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بعض مصنوعات بھی عالمی تنظیم برائے حقوق دانش یا ورلڈ انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں.
انہوں نے کہا کہ عالمی ریکارڈ کے سلسلے میں ہمارا ملک فرانس، اسپین اور چیکوسلوواکیا کے بعد چوتھی پوزیشن پر ہے اور گزشتہ 17 سالوں سے اب تک 60 ایرانی مصنوعات عالمی فہرستوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں.
عالمی تنظیم برائے حقوق دانش یا ورلڈ انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن (WIPO) اقوام متحدہ کی 16 خصوصی تنظیموں میں سے ایک تنظیم ہے.عالمی تنظیم برائے فکری ملکیت 1967ء میں قائم کی گئی، جس کا مقصد دنیا بھر میں تخلیقی سرگرمیوں کی ترویج اور بین الاقوامی سطح پر حقوق دانش کا تحفظ کرنا تھا.
اس تنظیم کے اراکین میں دنیا بھر کی 184 ریاستیں شامل ہیں. اس تنظیم کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم کیا گیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@