ایران نے ایشیائی کشتی رانی مقابلوں میں 5 تمغے جیت لیے

تہران، 22 اکتوبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے ازبکستان میں منعقدہ ایشیائی انڈر23 کشتی رانی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت لیے.

کشتی رانی فیڈریشن کے مطابق، ایرانی کشتی رانی ٹیم کے کھیلاڑیوں نے آج بروز پیر ازبکستان میں جاری ایشیائی مقابلوں میں 1000میٹر کے حصے میں 5 تمغے وطن عزیز کے نام کردئے.
تفصیلات کے مطابق، ایشیائی کشتی رانی چیمپیئن شپ مقابلے 20 اکتوبر سے تین دن تک ازبکستان میں جاری ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@