ایران میں زمانہ قدیم کے انسان کا دانت دریافت

تہران، 22 اکتوبر، ارنا - ایرانی صوبے کرمانشاہ کے پہاڑی علاقوں میں پہلی بار زمانہ قدیم کے انسان کا دانت دریافت ہوا ہے.

یہ بات صوبائی ادارہ ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحت کے رکن سامان حیدری گوران نے گزشتہ روز کہی.
انہوں نے کہا کہ یہ دانت قدیم دور کے کم عمر(چھ سالہ) بچے کا ہے جو کرمانشاہ کے علاقے باوہ یوان میں دریافت ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایران قدیم انسان کی باقیات کو دریافت کیا گیا ہے.
سامان حیدری نے کہا کہ دریافت ہونے والے دانت تقریبا 42 یا 45 ہزار سال پرانا ہے.
ان کے مطابق، ایسے دانست پہلے سپین، فرانس اور جرمنی میں دریافت ہوئے تھے.
تفصیلات کے مطابق، نینڈرتھل دولاکھ سال پہلے یورپ کے سرد ماحول میں آباد انسان تھے جو گزشتہ 30 ہزار سال سے 40 ہزار سال کے درمیان میں معدوم ہو گیا. یہ قسم موجودہ انسان سے حد درجہ مماثلت رکھتا تھا اور اس کے اور موجودہ انسان کے ڈی ان اے میں محض 0.12 فیصد کا فرق موجود تھا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@