سنیئر ایرانی کمانڈر کا دورہ پاکستان، مغوی اہلکاروں پر بات کریں گے

تہران، 22 اکتوبر، ارنا - ایران کی سپاہ پاسداران بری فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' نے مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق بات چیت کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ہے.

یہ بات پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیر رمضان شریف نے پیر کے روز تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر میجر جنرل جعفری نے بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' کو ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ پاکستان بھیجا ہے جس کا مقصد ہمسایہ ملک کے حکام کے ساتھ 12 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا پر بات چیت کرنا ہے.
ترجمان کے مطابق، ایرانی محافظوں کے اغوا کے بعد سپاہ پاسداران فورس نے مغویوں کی بحافظت بازیابی کے لئے ابتدائی اقدامات بروئے کار لائے جس میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف جارحانہ انداز میں ایکشن شامل ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں پاسداران انقلاب کی بری فورس کے کمانڈر کو پاکستان بھیجا گیا ہے جس کا مقصد مغویوں کے واقعے پر سنجیدہ مذاکرات کرنا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریگیڈیر جنرل 'محمد پاکپور' دورہ پاکستان کے موقع پر عسکری اور سیکورٹی حکام کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی کڑی نگرانی، سرحدی دہشتگردی کی روک تھام بالخصوص مغوی ایرانی محافظوں کی بحفاظت بازیابی کے حوالے سے گفتگو کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@