پاکستان مغوی سرحدی محافظوں کو بچانے کی ذمہ دار ہے: ایران

تہران، 22 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام کے ساتھ مغوی سرحدی محافظوں کی صورتحال پر مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اہلکاروں کو بچانے کی ذمہ دار ہے کیونکہ یہ واقعہ اس ملک کی سرحد پر پیش آیا ہے.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے ایران کے جنوبی علاقے میرجاوہ میں مغوی سرحدی اہلکاروں کے حوالے سے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں واقع سفارتخانے،پاک ایران وزرائے داخلہ، دفاع اور لاجسٹک مغوی اہلکاروں کی صورتحال کا جائزہ کر رہے ہیں.
ظریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اعلان کردیا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے بھرپور کوشش کرے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے دفاعی اور اعلی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں میں مزید فوجی تعیناتی پر مذاکرات کئے ہیں البتہ اسلامی جمہوریہ ایران اس سرحدوں میں اچھی طرح سے سرگرم عمل ہے.
15 اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں ںے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 14 سرحدی اہلکاروں کو اغوا کر لیا. ان اہلکاروں کو علی الصبح لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@