چین میں چھوٹی مصنوعات کی عالمی نمائش، ایران کی شرکت

بیجنگ، 22 اکتوبر، ارنا - چین کی ژ جیانگ ریاست میں چھوٹی مصنوعات کی 24ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 22 ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، اس عالمی نمائش کا انعقاد ژجیانگ صوبے کے مشہور شہر یوو میں کیا گیا ہے.
دنیا کے 22 ممالک کی کمپنیاں بالخصوص ایرانی کمپنیوں نے اس نمائش میں حصہ لیا ہے جس کا مقصد چین بالخصوص ژجیانگ صوبے اور دنیا کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے.
اس عالمی نمائش میں مجموعی طور پر 4 ہزار اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں ایران سمیت 4150 غیرملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@