قطر نے اپنی سرزمین سے ایرانی ہتھیاروں کی بیروت اسمگلنگ کو مسترد کردیا

دوحہ، 22 اکتوبر، ارنا - قطری حکومت نے بعض میڈیا رپورٹس کی شدید تردید کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران سے بھیجی گئی ہتھیاروں کی کھیپ دوحہ کے ہوائی اڈے کے ذریعے بیروت بھیجی گئی ہے.

قطری وزارت ٹرانسپورٹیشن اور مواصلاٹ نے کسی خاص میڈیا کے نام ذکر کئے بغیر اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا کہ ایرانی ہتھیار دوحہ کے حمد بین الاقوامی ایئرپورٹ سے لبنانی دارالحکومت بیروت اسمگل ہوئے ہوں.
قطری حکومت کے بیان کے مطابق، بعض میڈیا نے اپنی بے بنیاد رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک کارگو جہاز QFZ-9950 تہران سے ہتھیاروں کی کھیپ لے کر دوحہ پہنچ گیا تھا، جبکہ اس نمبر سے کوئی بھی جہاز دوحہ میں آیا ہی نہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@