عراق نے تقریبا 15 لاکھ ایرانی زائرین کیلئے ویزے جاری کردئے

تہران, 22 اکتوبر، ارنا - ایران میں عراقی سفارتخانے کی جانب سے چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ میں شرکت کے لئے اب تک ساڑھے 14 لاکھ ایرانی زائرین کے لئے ویزے جاری کردئے گئے ہیں.

یہ بات ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی امور "شہریار حیدری" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے آغاز سے اب تک ایک ملین اور 600 ہزار زائرین ایرانی نے اربعین کے جلوس میں شرکت کے لئے "سماح" نامی ویب سائٹ پر رجسٹریڈ کئے ہیں.
حیدری نے کہا کہ ملک کے 24 مختلف علاقے سمیت کرمانشاہ، اہواز، تہران اور مشہد مقدس کے شہروں میں زائرین اربعین کے لئے ویزے جاری کیا جاتا ہے.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال 2 ملین سے زائد زائرین نے اربعین امام حسین (ع) کے جلوس میں شرکت کی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@