پاکستانی شہر پشاور میں فارسی زبان کے کورس کا آغاز

اسلام آباد، 22 اکتوبر، ارنا - پاکستان کے صوبائی دارالحکومت 'پشاور' میں فارسی زبان کے کورس کے دوسرے دور کا آغاز کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، پشاور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار برائے گرلز میں اس کورس کا آغاز کردیا گیا ہے.
فارسی زبان کلاس کے دوسرے دور میں 24 طالبات ہیں مگر اس خبر منظر عام پر آتے ہی کالج کی دوسری خواتین بھی فارسی زبان سیکھنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں.
اس موقع پر ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ 'عباس فاموری' نے فارسی زبان سیکھنے والے طالب علموں کو فارسی زبان کی روایات سے روشناس کروایا.
انہوں نے کہا کہ اسلامی زبانوں میں فارسی زبان ایک اہم زبان مانی جاتی ہے.
اس تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج سٹی گلبہار کی پرنسپل 'طاہرہ جمال' نے بھی فارسی کورس کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی فارسی زبان کے متعدد کورسز کا انعقاد کیا گیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@