سعودی وزیر نے تیل کی قیمتیں 100 ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی

دوحہ، 22 اکتوبر، ارنا - سعودی وزیر تیل کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں ہے کہ آئندہ دنوں تک تیل کی عالمی قیمتیں فی بیرل 100 ڈالر تک نہ پہنچے.

سعودی اخبار سبق کے مطابق، خالد الفالح کا یہ دعویٰ تھا کہ تیل سے متعلق سعودی پالیسی سیاست نہیں بلکہ معاشی مفادات پر مبنی ہے.
سعودی وزیر تیل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیل کی قمیتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے سعودیہ پر زور دیا تھا کہ وہ تیل کی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے اس کی قیمت میں استحکام لائے.
عالمی ماہرین کے مطابق، ایران مخالف نئی تیل پابندیوں کے اطلاق سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں پہلی بار 100 ڈالر تک پہنچ جائے گی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نامور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے پر اسرار کے قتل کے بعد آل سعود کی حکومت بین الاقوامی سطح پر شدید دباؤ میں ہے یہاں تک کہ سعودی عرب پر معاشی پابندیوں کا بھی امکان ہے.
سعودی عرب کے قومی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض، دوسرے ممالک کی جانب سے ممکنہ معاشی پابندیوں کا جوابی رد عمل دے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@