پاکستان میں عزادارن حسینی کی بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق

اسلام آباد، 22 اکتوبر، ارنا - پاکستانی صوبے پنجاب کے جنوبی علاقے ڈیرہ غازی خان میں عزادارن حسینی کی بس کو پیش آنے والے ہولناک سانحے میں 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، چہلم امام حسین (ع) کی مجلس کے بعد نوحہ خواں اور عزاداران حسینی کو ملتان لانے والی بس مظفر گڑھ سے کراچی جانے والی کوچ سے ٹکرائی.
اس افسوسناک واقعے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے.
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی.
اپنے بیان میں وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@