22 اکتوبر، 2018 9:17 AM
News Code: 3652876
0 Persons
ترکی کی ایرانی تیل برآمدات میں اضافہ

انقرہ، 22 اکتوبر، ارنا - ترک اخبار 'آیدینلیک' نے کہا ہے کہ گذشتہ دومہینوں کے دوران ترکی کی ایرانی تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

رپورٹ کے مطابق، ترکی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ماضی کی طرح ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
ترک اخبار 'آیدینلیک' کے مطابق، ترکی کی 'توپراش' انرجی کمپنی جو ایران سے تیل خریدنے والی واحد کمپنی ہے، نے اگست کے مہینے میں ایران سے 97 ہزار بیرل خام تیل اور ستمبر میں ایک لاکھ 33 ہزار بیرل تیل درآمد کیا ہے.
ترک کمپنی ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھنے کے لئے امریکی پابندیوں سے چھوٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں.
امریکہ کی طرف سے ایرانی تیل درآمدات کو کم کرنے پر راضی ممالک کے ساتھ تعاون کے اعلان کے باوجود توپراش انرجی کمپنی ایران سے تیل خریدنے کی خواہاں ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی کی توانائی اتھارٹی کے مطابق ترکی نے رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں اپنی 55 فیصد خام تیل کی ضروریات کو ایران کے ذریعے سے پورا کیا ہے.
**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@