ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات ملنے چاہئیں: خاتون فرانسیسی عہدیدار

تہران، 22 اکتوبر، ارنا - فرانسیسی پارلیمنٹ میں ایران فرانس فرینڈشپ گروپ کی خاتون سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو معاشی لحاظ سے جوہری معاہدے کے ثمرات ملنے چاہئیں.

یہ بات 'ڈولفین او' نے دورہ تہران کے موقع پر اپنی ایرانی ہم منصب 'کاظم جلالی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس ملاقات میں فرانسیسی سینٹ میں ایران فرانس فرینڈشپ گروپ کے سربراہ 'فلپ بونکریر' بھی شریک تھے.
خاتون فرانسیسی عہدیدار نے مزید کہا کہ یورپ نے اب تک ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں متعدد اقدامات کئے تاہم یورپی یونین کی جانب سے ایران سے متعلق ایک موثر میکنزم کا نفاذ ناگزیر ہے جس کی مدد سے ایران، جوہری معاہدے کے ذریعے اپنے اقتصادی مفادات حاصل کرسکے گا.
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سینیٹ اور پارلیمنٹ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حق میں کھڑی ہیں کیونکہ ہماری نظر میں جوہری معاہدے کی مدد ایران اور یورپ کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے.
اس نشست میں ایرانی پارلیمنٹ میں ایران فرانس فرینڈشپ گروہ کے سربراہ کاظم جلالی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپی حکمت عملی سے ایرانی مطالبات کے حصول میں مدد ملے گی.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت بالخصوص پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے پر بھی زور دیا.
کاظم جلالی نے مزید کہا کہ امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طور پر جوہری معاہدے سے نکل کر دنیا کو ثبات کردیا کہ امریکہ، عالمی قوانین اور معاہدوں کا کوئی احترام نہیں کرتا.
انہوں نے کہا کہ ایران مخالف امریکہ کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف یورپ نے اب تک کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ یورپی ممالک سنجیدہ اقدامات کریں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@