امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کے بعد اوپیک معاہدے پر کاربند رہیں گے: آذری وزیر

باکو، 21 اکتوبر، ارنا – جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر توانائی نے کہا ہے ان کا ملک ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں کے بعد اوپیک تنظیم معاہدے کے فریم ورک کے اندر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا.

یہ بات 'پرویز شہباز اف' نے آج بروز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC)کے غیر رکن ملک کی حیثیت سے گزشتہ دو سالوں سے اس تنظیم کے ساتھ باہمی تعاون کررہا ہے اور ہم فی الحال اس دوطرفہ تعاون کے مثبت نتایج کو دیکھ رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اوپیک معاہدے کے تناظر میں ہماری سرگرمیوں کا تسلسل، عالمی تیل مارکیٹ اور تیل کی قیمت کے استحکام پر مثبت نتا‏ئج پڑے گا.
قابل ذکر ہے کہ امریکہ ایران پر دباو ڈالنے کے لیے تیل پیداوار کرنے والے ممالک کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور اوپیک معاہدے کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@