21 اکتوبر، 2018 2:59 PM
News Code: 3652788
0 Persons
ایرانی پارلیمانی وفد کا دورہ برازیل

تہران، 21 اکتوبر، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ میں ایران برازیل فرینڈشب گروہ کے اراکین نے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے برازیل کا دورہ کیا اور اس دوران وفد نے مختلف برازیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

ایران برازیل پارلیمانی فرینڈشب گروہ کے سربراہ "عبدالرضا عزیزی"، دو ایرانی رکن پارلیمنٹ "رضا شیران خراسانی اور روح الہ بابایی صالح" ایرانی وفد کے شامل ہیں.
ایرانی پارلیمانی وفد نے اپنے چھ روزہ دورے پر برازیل کے وزیر لیبر، وزیر داخلہ اور نائب وزیر کھیل "ویرا دملو اور کارلوس مارون" کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں.
ایرانی وفد نے اس ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی، تکنیکی اور انجینرنگ کی خدمات کی منتقلی، صحت اور کھیل کے شعبے بالخصوص فٹ بال، کشتی، مارشل اور ویٹ لفٹنگ پر تبادلہ خیال کیا.
ایران برازیل پارلیمانی فرینڈ شپ گروہ نے جمعرات کے روز برزیلی اسپیکر "روڈریگو مایا" اور بعض اقتصادی اور تجارتی سرگرم کارکنوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@