ایرانی صدر نے نئے وزرا کی منظوری کیلئے چار ناموں کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا

تہران، 21 اکتوبر، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے آج خزانہ، صنعت، لیبر و سماجی بہبود اور سڑک کے تجویز کردہ وزرا کو ایرانی پارلیمنٹ میں متعارف کردیا.

یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن 'اسد الہہ عباسی' نے آج بروز اتوار ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ایک اجتماع میں کہی.

صدر روحانی نے ایرانی اسپیکر 'علی لاریجانی' کے نام سے ایک خط میں 'محمد اسلامی' کو وزیر سڑک و شہری ترقی ،'فرہاد دژپسند' کو وزیر خزانہ، 'محمد شریعتمداری' کو وزیر لیبر و سماجی بہبود اور 'رضا رحمانی' کو وزیر صنعت کے طور پر ایرانی مجلس میں پیش کی.

یاد رہے کہ ایرانی کابینے نے کہا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کی خاطر حکومت کی اقتصادی ٹیم میں تبدیلی کردی جائے گی اور خزانہ، لیبر و سماجی بہبود اور سربراہ مرکزی بینک کی نئی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@