ایرانی کابینہ کے دو وزیروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دئے

تہران، 21 اکتوبر، ارنا – ایرانی صدر مملکت' حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے وزیر سڑک'عباش آخوندی' اور وزیر صنعت 'محمد شریعتمداری' کے استعفی کو منظور کر لیا.

ایران کے صدارتی آفیس کے مطابق، ڈاکٹر روحانی نے ایرانی وزیر سڑک و شہری ترقی اور وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت کے استعفی کو منظور کرتےہوئے 'محمد اسلامی اور رضا رحمانی' کو ان دونوں وزارت خانوں کے قائم مقام کے طور پر مقرر کردیا.
یاد رہے کہ ایرانی کابینہ نے کہا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کی خاطر حکومت کی اقتصادی ٹیم میں تبدیلی کردی جائے گی اور خزانہ، لیبر و سماجی بہبود اور سربراہ مرکزی بینک کی نئی تعیناتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@