شام ایرانی برآمدات کی اہم منزل بن سکتا ہے: ایران

تہران،20 اکتوبر، ارنا۔ ایرانی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اس بات کےباوجود کہ عرب ممالک کیلئے شامی مصنوعات پر ٹیرف زیرو ہے تو شام ایرانی برآمدات کی اہم منزل بن سکتا ہے۔

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ 'مسعود خوانساری' نے آج بروز ہفتہ، ایران اور شام کی پہلی مشترکہ تجارتی نشست میں کہی۔
انہوں نے ایران اور شام کا از سرنو دوطرقہ تجارتی تعلقات کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام تجارتی وفد کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔
خوانساری نے کہا کہ شام اس سے پہلے جنگ میں جھڑپوں کا شکار تھا لہذا ہمیں امید ہے کہ حالیہ صورتحال میں شام کی منڈیوں میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
ایرانی چیمبرز آف کامرس کے سربراہ نے کہا کہ جائزے کے مطابق ایران اور شام کے باہمی تعلقات بالخصوص منصوعات کی برآمدات میں اور توسیع کا موقع فراہم ہے۔
ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے سیکریٹری 'حسن دانایی فر' نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی کامیابی کے بعد ایران اور شام کے باہمی تجارتی تعلقات میں مزید وسعت دینےکی ضرورت ہے۔

**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@