ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کی توسیع کیلئے اتفاق رائے پایا جاتا ہے

مشہد، 20 اکتوبر، ارنا - ایران میں قائم یورپ کے ثقافتی اداروں کے نیٹ ورک (EUNIC) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں یورپی فلموں کی نمائش، ایران اور یورپ کے تعلقات بڑھانے کے وسیع اتفاق رائے کی علامت ہے.

یہ بات 'الیگزینڈر رگر' نے گزشتہ روز ایرانیشہر مشہد میں یورپ کے فلم ہفتے کی اختتامی تقریب میں‏ خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ 2006 میں ایران میں یورپی ثقافتی مرکز کے قیام کے بعد ہماری کوشش ہے کہ یورپی ممالک کے مابین ثفافتی تعلقات، عوام اور ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط کریں.

یورپی عہدیدار نے ایران کی قدیم ثقافتی اور تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے آرٹ اور سنیما کے شعبوں میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں.

انہوں نے کہا کہ اب تک کئی بار ایران کے مختلف شہروں یورپی فلم ہفتے کے میلے کا انعقاد کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، روان سال یورپی فلم ہفتے کا 12 سے 19 اکتوبر تک ایران کے تہران، مشہد، بابل اور شیراز شہروں میں انعقاد کیا گیا جس میں 15 غیرملکی ممالک بشمول آسٹریا، بلغاریہ، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، اٹلی، نیدرلینڈز، پولینڈ، سویڈن، سلووینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی فلمیں نمائش کی گئی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@